the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



 

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے خبردار کیا ہے ایسے میں جب عراق کے مختلف علاقوں میں لڑائی میں شدت آنے کا خطرہ ہے، آئندہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران 10 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

’وائس آف امریکہ‘ کی نامہ نگار، لیزا شلائن نےجنیوا سے ’آئی سی آر سی‘ کے صدر دفتر سے خبر دی ہے کہ عراق میں پہلے ہی ایک کروڑ سے زائد افراد کو امداد کی ضرورت ہے، جن میں 30 لاکھ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اندرون ملک بے دخل ہوئے ہیں۔

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے متنبہ کیا ہے کہ داخلی طور پر بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہو سکتا ہے، اگر تشدد کی کارروائیوں میں اضافہ



ہوتا ہے، جس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

امدادی ادارے موصل میں، جو عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے، لڑائی سے بچنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ گذشتہ سال کے دوران، حکومت داعش کے شدت پسندون سے موصل کا قبضہ واگزار کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

مشرق قریب اور مشرق وسطیٰ کے خطے کے لیے ریڈ کراس کے سربراہ، رابرٹ ماردینی نے کہا ہے کہ موصل میں ہونے والی بڑی فوجی کارروائی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے اداروں کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

ماریدنی عراق کے مشن سے ابھی ابھی لوٹے ہیں، جہاں اُنھوں نے خالدیہ کیمپ کا دورہ کیا جہاں فلوجہ شہر سے بے دخل ہونے والے افراد کو بسایا گیا ہے۔ اُنھوں نے لوگوں کو درپیش روز مرہ کی تکالیف کا ذکر کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.